Thursday, September 19, 2024

اسرائیل کے شہری بغیر ویزا امریکہ جا سکتے ہیں

- Advertisement -

واشنگٹن: اسرائیل کے شہری اب بغیر ویزے کے امریکہ کا سفر کر سکیں گے، یہ فیصلہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان باہمی روابط کو بہتر بناتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو 30 نومبر سے شروع ہونے والے امریکہ کے ویزا ویور پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔اس سے اسرائیلی باشندے بغیر ویزے کے امریکا کا سفر کرسکیں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری الیجینڈرو میئرکاس کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان اچھا فیصلہ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مغربی کنارے اور امریکہ میں مقیم فلسطینی نژاد امریکیوں پر سے سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں جس کے تحت وہ بین گوریون ہوائی اڈے کے اندر اور باہر پرواز کر سکتے ہیں اور بغیر ویزے کے اسرائیل میں داخل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کا یہ فیصلہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی مذہبی قوم پرست انتظامیہ کی فتح ہو گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں