Sunday, November 24, 2024

قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں ٹکراؤ، جامعہ بندکر دیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کو دو طلباء تنظیموں کے آپس میں  ٹکراؤکے باعث بند کردیا گیا۔ہاسٹلز میں رہنے والےطلباء و طالبات کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس واقعے سے قبل بھی دو گروپوں کے درمیان قائداعظم یونیورسٹی کے مین ہٹس پر تصادم ہوا تھا  اس لڑائی  میں 7 سے 8 طالبعلم شدید زخمی  ہوئےتھے، اس تصادم میں طلبا نے ایک دوسرے کو  مارنے کے لئے ڈنڈوں، لوہے کے راڈز اور پتھروں کا استعمال کیاتھا۔

 جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر راجا قیصر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ کشیدہ حالات کے باعث یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس لڑائی دوران یونیورسٹی کی ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچایا اس کے شیشے توڑ دئیے گئے اور مین ہٹس کو  بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ،اس کے بعد طلباء ہاسٹلز کی جانب چلے گئے جہاں لڑائی کا سلسلہ مستقل جاری رکھا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے  ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور ڈی ایس پی کو حالات سے آگاہ کیا گیا اور انہیں تصادم پر قابو پانے کیلئے بلایا گیا  کیا جس کے بعدیونیورسٹی کی حدودسے باہر ہٹس کو بند کرادیا گیا  تاہم  اندرونی حدود میں طلباء ایک دوسرے سے لڑتے رہے۔

 حالات کشیدہ ہونے کے باعث قائداعظم یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا  اور تمام طلبہ و طالبات جو ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں انھیں فوری ہاسٹل خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہاسٹلز خالی کرواکر یونیورسٹی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن کرنے کا ارادہ ہے ہاسٹلز خالی نہ بھی کئے تو منگل سے آپریشن کا شروع کردیا جائے گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں