کولمبیا: جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ مبینہ طور پر خوف کے مارے سڑکوں پر نکل آئے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ال کالواریو کا قصبہ، جو ملک کے مرکز میں ہے اور دارالحکومت بوگوٹا سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں، زلزلے کا مرکز تھا، جسے زلزلہ پیما مرکز نے ریکٹر اسکیل پر 6.3 پیمائش کیا ہے۔
ایک جھٹکے کے بعد زلزلے کے کئی آفٹر شاکس آتے رہے اور ان میں سے ایک کی شدت 5.9 محسوس کی گئی ہے۔