اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی میں لیکچرار نے الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبہ کو انگریزی میں مضمون لکھنے کے لیے غیر اخلاقی سوال دینے پر یونیورسٹی سے فارغ کردیا گیا۔
کامسیٹس یونیورسٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شعبہ جات کو جب ان معاملات کے متعلق شکایات موصول ہوئیں تو فلفور لیکچرار کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا۔
لیکچرار نے پرچے میں سوال یہ دیا تھا کہ پریسی میں دو بہن بھائیوں کو غیر فطری تعلق قائم کرنے اور اس کے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کرنے پر 4 پیراگراف تحریر کریںیہ ایک انتہائی غیر اخلاقی سوال تھا جس کے نتیجے میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے انگریزی کے لیکچرار خیر البشرکو غیر اخلاقی مواد شامل کرنے پر نوکری سے برخواست کردیا گیا اور آئندہ کے لئے ملازمت پر پابندی بھی لگا دی گئی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
یونیورسٹی کی جانب سے کنٹرولر اورانچارج کو کارروائی کا حصہ نہیں بنایاگیا کیونکہ ان کی امتحانات کے سوالنامے تک رسائی نہ ہو سکی تھی۔
یہ بات بھی واضح رہےکہ 4دسمبر کو بھی الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبہ سے انتہائی غیر مہذِب سوال پوچھا گیا تھا۔
غیرمہذِب اورغیر اسلامی سوال پر کامسیٹس یونیورسٹی کا فوری ردِعمل
اس معاملے کے حوالے سے یونیورسٹی کے ریکٹر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فوری تحقیقات کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے اوراس میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ معاملے کی تحقیق وزارتی ایڈیشنل سکریٹری کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔