Wednesday, September 25, 2024

عدالت نے پناہ گزینوں کی پابندیوں کومعطل کر دیا، امریکہ

- Advertisement -

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزینوں پر لگائی گئی پابندیوں کو واشنگٹن کی ایک امریکی عدالت نے معطل کر دیا ہے۔

امریکی عدالت کے مطابق یہ پابندی پناہ گزینوں کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس فیصلے نے جو بائیڈن انتظامیہ کو اپیل دائر کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا، اس دوران اس نے سرکٹ کورٹ آف اپیل میں اپیل دائر کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

امریکی عدالت نے مبینہ طور پر میکسیکو کی سرحد سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کی پناہ کی درخواستوں پر عائد پابندیوں کو معطل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رواں برس مئی میں پناہ گزینوں پر پابندی کا نفاذ کیا تھا، جس کے تحت امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے افراد کی اکثریت ایسا کرنے کے لیے نااہل قرار دی گئی تھی۔

جو بائیڈن انتظامیہ اس حکمت عملی کی تاثیر کے ثبوت کے طور پر میکسیکو سے غیر قانونی امیگریشن میں کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں