Saturday, September 7, 2024

تکلیف کے بغیر موت کیلئے ڈیتھ پوڈ کیپسول تیار

- Advertisement -

سوئٹزرلینڈ میں تکلیف کے بغیر موت کیلئے ڈیتھ پوڈ کیپسول بنا لیا گیا ہے۔ 

سوئٹزرلینڈ میں مریضوں کی خواہش پر ایک ڈیتھ پوڈ کیپسول تیار کیا گیا ہے جو بغیرتکلیف مریضوں کواپنی زندگی ختم کرنے میں مدد کریگا اور اسے اگلے چند ہفتوں میں سوئٹزرلینڈ میں پہلی بار استعمال کیا جائے گا۔

اس ڈیتھ پوڈ کیپسول کو ٹیسلا دی سارکو کے نام سے جانا جائے گا جو کہ پتھر کے تابوت سارکوفیگس کا نام ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 یہ تابوت نما موت کا پوڈ ایسے مریضوں کو مرنے میں مدد دے گا جو بہت تکلیف میں ہیں اور مرنا چاہتے ہیں وہ ایک بٹن دبائیں گے اور سیکنڈوں میں مر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امبانی کی شادی کی تقریبات نئے سرے سے شروع

 اس حقیقت کی وجہ یہ ہے کہ مریض کو مکمل طور پر نائٹروجن میں بھر دیا جائے گا وہ آکسیجن حاسل کرنے سے محروم ہوجائے گا، جس کی وجہ سے وہ مرنے سے پہلے بے ہوش ہو جائے گا۔

متنازعہ کیپسول آسٹریلوی محقق ڈاکٹر ڈیتھ نے بنایا تھا، جسے پرو ڈیتھ فلپ نِتسیک بھی کہا جاتا ہے۔ وہ دعوی کرتے ہیں کہ ان کی مصنوعات کے استعمال کنندگان تیزی سے اور درد کے بغیر موت کا شکا ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں