Sunday, November 24, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورزپر ریلیف پیکج برقرار رکھنے کا فیصلہ

- Advertisement -

پاکستان کی وفاقی حکومت کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 30 ارب روپے کا وزیراعظم کا امدادی ریلیف پیکج منصوبہ جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق مہنگائی کے ستائے افراد کی مدد کے لیے وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے ریلیف پیکج کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے تاکہ ہرظرورت مند خاندان کے لیے ماہانہ راشن خریدنے میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 30 ارب روپے کے اہم ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پیکج کے تحت چاول، چینی، گھی، آٹا اور پھلوں پر مزید ایک سال تک سبسڈی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایم ریلیف پیکیج کی میعاد مالی سال 2022-23 کے اختتام کے ساتھ ہی 30 جون کو ختم ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیا امدادی پیکج مالی سال 2023-2024 کے اختتام تک نافذ العمل ہوگا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں