Monday, October 7, 2024

یوم دفاع، شہداء کا دن کل منایا جائے گا

- Advertisement -

پاکستان کے شہداء کے لئے کل بروز جمعہ یوم دفاع کا دن منایا جائے گا۔

اسلام آباد: شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تمام خطرات سے مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے کل (جمعہ) کو یوم دفاع و شہدا منایا جائے گا۔

یہ 1965 کی ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی افواج بین الاقوامی سرحدکو عبور کر کے پاکستان پر حملہ آورہوئے لیکن قوم کے سپاہیوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

فجر کے بعد مساجدمیں ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر کو آزاد کرانے  کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

شہداء کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

یوم دفاع  کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا جبکہ صوبائی اور  دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹھانویں یوم دفاع پر مسلح افواج کا شہدا کو خراج تحسین

اس دن کے سفر کے پروگرام میں شہداء اور ان کے لواحقین کے اعزاز میں قائم کی گئی یادگاروں کا دورہ بھی شامل ہے۔

کیا کل عام تعطیل ہو گی؟

کل یوم دفاع کے موقع پر تاحال عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مزید برآں، وزارت اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ 6 ستمبر کو عام تعطیل کی افواہ غلط ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں