Thursday, December 5, 2024

شدید بارش کے باوجود، عمرہ زائرین کا مکہ مکرمہ کا طواف جاری

- Advertisement -

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عمرہ زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا یہ مناظر ہر مسلمان کے ایمان کو پختہ کرتے ہیں۔  

شدید طوفانی بارش کے دوران مکہ مکرمہ مسجد الحرام نے ایسے واقعات دیکھے جن سے ایمان میں اضافہ ہوا۔ موسلا دھار بارش کے باوجود عمرہ زائرین اللہ کی تسبیح کرتے رہےمسلسل طواف جاری رہا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مسجد الحرام کے صحن کی صفائی کرنے والے اہلکار ہوا کے دباؤ سے گر گئے وہ اپنا توازن برقرار رکھنے سے قاصر تھے۔ مسجد الحرام اور مکہ مکرمہ کے دیگر اضلاع کے اطراف کی سڑکوں کے اوپر بھی پانی بھر آیا۔

بارش کے دوران مکہ ٹاور پر بجلی گرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق، مطاف، نماز کی جگہوں اور داخلی راستوں میں زائرین اور نمازیوں کے آرام کے لیے فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کرنے کا انتظام کیا گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں