بجلی کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کے جواب میں پنجاب کے شہر وزیر آباد کی مسجد کے امام کی طرف سے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر آباد کی ایک مسجد کی ویڈیو منظر عام پر آئی، ویڈیو میں مسجد کے امام کو بجلی کے بل کی ادائیگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
امام مسجد نے اپنے اعلان میں کہا کہ وکلاء اور صحافی برادری کی طرف سے متفقہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ لوگوں میں سے کوئی بھی بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا۔ اگر کوئی محکمانہ کارروائی ہوتی ہے تو ہم سب آپ کا ساتھ دیں گے۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر کے متعدد مقامات پر مسلسل چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ پشاور کی عوام ٹیکسوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج میں باقی لوگوں کے ساتھ شامل ہو گئ ہے۔ مظاہرے کے باعث چارسدہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
اتوار کو عوام اور تاجروں کی جانب سے بجلی کے بلند نرخوں کے خلاف مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ لاہور میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شاہدرہ کے مکینوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بجلی کے بل جلائے اور مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے۔
وزیرآباد میں بجلی کے بل مشترکہ طور پر ادا کرنے کا ارادہ pic.twitter.com/YG6E98zCXR
— 𝐼𝓂𝓇𝒶𝓃 𝐿𝒶𝓁𝒾𝓀𝒶 (@Lalika79) August 25, 2023