معروف سنگر جسٹن بیبر کو اپنی شادی کی پانچوی سالگرہ پر پاکستانی برانڈ راستہ کی کڑھائی والی گلابی بٹن ڈاون شرٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
جسٹن بیبر 29 سالہ، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک کروشل پوسٹ کی جس میں انہیں پاکستانی گلابی بٹن ڈاون شرٹ اور ہیلی کو گلابی وگ کے ساتھ دکھایا گیا۔
پیچس گلوکار کو ٹوکیوجاپان میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنی بیوی ہیلی بیبرکے ساتھ اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منا رہے تھے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
راستہ برانڈڈ کمپنی نے فخر کے ساتھ پاپ گلوکار کی تصویر کو دوبارہ پوسٹ کیا جس کا عنوان یہ لکھا، جسٹن بیبر نے ہمارے ہاتھ کی کڑھائی والا گلابی بٹن ڈاون شرٹ پہنا ہوا ہے۔
متعدد پاکستانی مشہور شخصیات نے اس لیبل کی تعریف کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی مشہور شخصیت نے راستہ برانڈ کے کپڑے پہنے ہوں۔ اس سے پہلے، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ریز احمد اور بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر دونوں نے ووگ کے نمایاں برانڈ کو پہنا ہے۔
گلوکار جسٹن ڈریو بیبر کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ وہ موسیقی کی انواع کو یکجا کرنے کی صلاحیت اور عصری مقبول موسیقی پر عالمی اثرات مرتب کرنے کے لیے مشہور ہے۔ امریکی ریکارڈ کاروباری سکوٹر براؤن کے دریافت کرنے اور 2008 میں آر بی ایم جی ریکارڈز کے ساتھ دستخط کرنے کے بعد، جسٹن بیبر اپنی پہلی سات ٹریک ای پی مائی ورلڈ کی ریلیز کے بعد تیزی سے ایک نوعمر پہچانی شخصیت بن گئے۔