بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما شائقین کے ٹکٹ مانگنے سے تنگ آگئے اوردوستوں کو مشورہ دے دیا۔
کوہلی اور انوشکا نے دوستوں کو یہ پیغام دیا،
کوہلی: جیسا کہ ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے، میں اپنے تمام دوستوں کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ وہ ٹکٹوں کے لیے مجھ سے رابطہ نہ کریں اور اس کے بجائے گھر پر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں، ویرات نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
انوشکا: ان کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر کوہلی کی اسٹوری پراپنی رائے کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر کوہلی کی طرف سے ٹکٹ کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملتا تو براہ کرم مجھ سے بھی درخواست نہ کریں، اداکارہ نے کہا بات سمجھنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔