Friday, October 18, 2024

لندن میں فوجی مشقوں کے دوران گھوڑے بدک گئے

- Advertisement -

لندن کے مرکز میں فوجی مشقوں کے دوران گھوڑے غیر متوقع طور پر بدک گئے۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق، بدھ کو بکنگھم پیلس کے قریب معیاری فوجی مشقوں کے دوران پانچ فوجی گھوڑے بدک گئے۔ جس سے کم از کم چار افراد زخمی ہوئے بعد میں گھوڑوں کوپکڑ لیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق، بکنگھم پیلس کے قریب ایک عمارت میں تعمیراتی کام کے دوران کنکریٹ کے گرنے کی آواز سے گھوڑے خوف سے گھبرائے۔ ان کے سرپٹ دوڑتے ہی افراتفری پھیل گئی۔

بدکے گھوڑوں نے ڈبل ڈیکر بس کی ونڈ اسکرین کو بھی توڑ دیا اور سڑک پر کھڑی ٹیکسی کی کھڑکی کو بھی توڑ دیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوراً طبی امداد دی گئی۔

واضح رہے کہ 1660 سے برطانوی فوج کی گھریلو کیولری کو ملک کے بادشاہوں کی حفاظت کا کام سونپا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں