Tuesday, November 4, 2025

ڈینگی بخار کی ابتدائی علامات اورفوری علاج

- Advertisement -

ڈینگی بخار ایک مہلک وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو ڈینگو وائرس سے متاثر مچھرسے انسان میں منتقل ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ڈینگی بخار کی جلد تشخیص اور بروقت علاج زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔

ڈینگی بخار کی مخصوص علامات

40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ اچانک بخار میں اضافہ
سر درد، خاص طور پر آنکھوں کے پیچھے والے حصے میں درد ہونا
پٹھوں اور جوڑوں کا درد
سُوجن
جلد پر داغ یا خارش
سستی، کمزوری، اور تھکن

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذیادہ خطرناک علامات

پیٹ میں شدید تکلیف
مسلسل قے آنا۔
مسام سےخون بہنا
سانس لینے میں دشواری

ڈینگی سے کیسے نمٹنا چاہیے؟

فوری طبی امداد حاصل کریں: جیسے ہی بخار یا دیگر علامات ظاہر ہوں، ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

پانی اور دیگر سیال مائعات کی مقدار میں اضافہ کریں: جسم کو ہائیڈریٹ ہونے کے لیے پانی، الیکٹرولائٹس اور دیگر صاف سیالوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

درد اور بخار کے لیے صرف پیراسیٹامول استعمال کریں۔ اسپرین اور آئبُوپروفین سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ان سے خون بہنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹ کی چربی سے نجات دلانے والا پانی متعارف

مچھروں سے تحفظ: انفیکشن کو دوسرے لوگوں میں پھیلنے سے روکنے کے لیے، متاثرہ شخص کو مچھروں سے بچائیں۔

گھر کے لیے احتیاطی تدابیر: مچھر دانی کا استعمال کریں، کھڑے پانی کو صاف کریں، اور حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

چونکہ ڈینگی کے لیے کوئی مخصوص اینٹی وائرل علاج نہیں ہے، اس لیے علامات کا جلد پتہ لگانا، مناسب دیکھ بھال، اور احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں۔

انگلش میں یہ خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں