Friday, November 22, 2024

پرندے گن کر لاکھوں روپے کمائیں

- Advertisement -

برطانوی محکمہ وائلڈ لائف ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو 13 ماہ تک دنیا کے سب سے الگ تھلگ جزیروں میں رہنے اور پرندوں کی گنتی کے ذریعے کمانے کے لیے تیار ہو۔

ملازمت کے امیدوار کو ویران جزیرے پر پرندوں کی گنتی، نگرانی اور دیگر کام کرنا ہوں گے جس سے پرندوں کی آبادی کا اندازہ لگایا جا سکے۔

بی بی سی کے مطابق رائل سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف برڈز (آر ایس پی بی) نے گف جزیرے پر ایک نئے فیلڈ آفیسر کے لیے نوکری کا اشتہار جاری کیا ہے۔

یہ برطانوی علاقہ جنوبی بحر اوقیانوس میں افریقہ سے تقریباً 1500 میل دور ہے۔

اشتہار کے مطابق ملازمت حاصل کرنے والے ملازم کو سالانہ 25,000 پاؤنڈ (9.2 ملین روپے) سے 27,000 پاؤنڈز (9.9 ملین پاکستانی روپے سے زائد) ادا کیے جائیں گے۔

انگلش میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس نوکری کے حصول کے لیے درخواست دہندہ کے پاس سائنس کی ڈگری یا اس شعبے کا تجربہ ہونا چاہیے اور پرندوں کی نگرانی کے لیے اس ویران جزیرے پر کئی گھنٹے کام کرنے کا عزم بھی ہونا چاہیے۔

جزیرے پر ملازمت کرنے والے ملازمین کو پنشن، لائف انشورنس اور 26 دن کی سالانہ چھٹی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ شدید موسم اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے اس جزیرے پر زیادہ دیر تک رہنا کسی کے لیے چیلنج سے کم نہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں