پشاور: آج صبح خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
منگل کی صبح صوبہ خیبرپختونخواہ میں 4.9 شدت کے زلزلے نے کئی مقامات کو ہلا کر رکھ دیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
خیبرپختونخواہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مینگورہ، لوئر پیر، دیر بالا اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سےباہرنکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنو نے فینٹم ایکس کے لیے دنیا کا پہلا لیکوڈ زوم کیمرہ پیش کر دیا
این ایس ایم سی اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز 84 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی۔