میڈیا نیوز کے مطابق ہفتہ کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے یو ایس جی ایس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر جھٹکے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک افغانستان میں جرم سے 47 کلومیٹر جنوب مغرب میں 207 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
لاہور، پشاور، لوئر دیر، باجوڑ، ہری پور، شیخوپورہ، راولاکوٹ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے، وہاں لوگ حفاظت کی دعا کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے زلزلے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔