سردی میں گلے کی خراش کا فوری علاج کیا جا سکتا ہے۔
سردی کے موسم میں اکثرلوگوں کو گلے کی خراش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سردی کی خشک ہوا، کم درجہ حرارت، حرارتی نظام اور کم نمی کی وجہ سے گلےکی جھلی نازک اور آسانی سے خراش کا شکارہو جاتی ہے۔
نمک اور گرم پانی سےغرارے کریں۔
نیشنل لائبریری آف میڈیسن (این ایل ایم) نے پایا کہ گلے کی خراش کے علاج کے چند آسان لیکن موثر طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر، دن میں دو سے تین بار 1 کپ (240 ملی لیٹر) نیم گرم پانی اور ½ چائے کا چمچ نمک کے ساتھ غرارے کرنے سے گلے کی جھلی کی سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
شہد کا استعمال کریں۔
شہد کھانسی اور گلے کی سوزش کو دور کرنے کے علاوہ، اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات گلے کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کرتی ہیں۔ شہد کو جڑی بوٹیوں کی چائے یا نیم گرم پانی میں ملانے سے ان فوائد میں اضافہ ہوتا ہے۔
ادرک کی چائے
ادرک کی چائے پئیں یا ادرک کےباریک ٹکڑے شہد کے ساتھ چبائیں، ادرک میں سوجن کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
لہسن گلے کی خراش میں مفید ہے۔
لہسن کی قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے مدافعتی نظام وائرل انفیکشن کے خلاف مضبوط ہوتا ہے۔ بھنے ہوئے یا کچے لہسن کی روزانہ کی چھوٹی مقدار گلے کی خراش کو کم کرنے اور انفیکشن کے نتائج کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برڈ فلو ایک بار پھر پھیل رہا ہے، کیسز میں اضافہ
پانی اور گرم سوپ
پانی کی وافر مقدار سےجسم ہائیڈریٹ رہتا ہے جبکہ گرم پانی اور سبزیوں یا چکن سوپ گلے کی خراش کو جلد دور کر دیتاہے۔
بھانپ لینا کافی مفید ہے۔
اپنے سر کوتولیےسے ڈھانپ لیں اور ایک برتن میں ابلتے پانی سے بھاپ لیں۔ گلے کی خشکی اور جلن کو کم کرنے کے لیے دن میں ایک بار پانچ سے دس منٹ کے لیے یہ عمل ضرور کریں۔
ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں۔
سردیوں میں، زیادہ مقدار میں برف یا ٹھنڈا پانی پینا گلے کی سوزش کو بڑھا سکتا ہے۔ اس کے بجائے، گرم مشروبات کا استعمال مفید رہتاہے۔


