Thursday, September 19, 2024

کراچی فش ہاربر میں دھماکہ، زہریلی گیس کا اخراج شروع

- Advertisement -

کراچی فش ہاربر کے قریب دھماکے کے بعد خطرناک گیس کے اخراج کے نتیجے میں 20 افراد متاثر ہو گئے۔ متاثر خواتین کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔  

زرائع کے مطابق کراچی فش ہاربر میں انیس متاثرہ اور بے ہوش خواتین کو مبینہ طور پر سول اسپتال بھیجا گیا ہے،جبکہ ایک شہری امونیا گیس سے بھی متاثر ہوا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق،علاقے کے کئی لوگ امونیا گیس کی بو متاثر ہوئے ہیں، اور بیہوش ہونے والی خواتین کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

امونیا گیس کی بوزیادہ پھیلنے لگی تو ایمرجنسی سروسز اطلاع دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری کے منیجر اور انجینئر کو غفلت اور لاپرواہی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

سیکورٹی سپروائزر فش ہاربر ناصر بونیری کے مطابق، پلانٹ مچھلی اور جھینگےکا کام کرتا ہے۔ جب امونیا گیس کا دھماکہ ہوا تواس وقت فیکٹری کے 60 ملازمین صبح 9 بجےسے معمول کے مطابق کام کرنے میں مصروف تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پلانٹ کے 11 کارکنان جو گیس سےمتاثرہوئے، انھیں ہسپتال لے جایا گیا اور دیگر ورکرز حفاظت سےہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں