Thursday, November 21, 2024

پاکستان میں اب فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن

- Advertisement -

اس وقت پاکستان میں صارفین کو فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن مل رہی ہے۔

انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کے مطابق، پاکستان میں اب ٹوئٹر کے بعد فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کل سے ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں کو فیس بُک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انٹرنیٹ واچ ڈاگ نیٹ بلاکس کے میٹرکس بتاتے ہیں کہ متعدد پاکستانی آئی ایسپیز پر فیس بک سروس دستیاب نہیں ہے۔

اس کے علاوہ، ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، جو عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس کی دستیابی پر نظر رکھتی ہے پاکستان کے مختلف حصوں میں لوگوں کو فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس معاملے میں اپنا موقف بیان نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں