غزہ میں قحط سالی کے باعث ہزاروں اموات ہونے کا خطرہ ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں قحط سالی اوررسد نہ پہنچنے کی صورت میں ہزاروں افراد بھوک سے مر سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی تک امداد نہ پہنچی تو ہزاروں فلسطینی بھوک سے مر سکتے ہیں اور غزہ میں پانی کی کمی سے بچے مر رہے ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 172 فلسطینی زخمی اور 96 مزید جاں بحق ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 29 ہزار 878 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 70 ہزار 215 فلسطینی زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج پر ایک اور حملہ 5 فوجی شدید زخمی
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ آپریشن اور جنگ بندی رمضان سے قبل ختم ہو جائے گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق پیر تک جنگ بندی ہو جانی چاہیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں غزہ سے 40 مغویوں اور 400 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔