Sunday, September 8, 2024

معروف اداکار وحید مراد کی اہلیہ بیگم سلمیٰ انتقال کر گئیں

- Advertisement -

پاکستانی سینیما کے معروف چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ بیگم سلمیٰ مراد کراچی میں انتقال کر گئیں اور انکی نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کی گئی۔

وحید مراد کے بیٹے عادل مراد کے مطابق، سلمیٰ مراد کا جمعہ کی سہ پہر کراچی میں انتقال ہوا، اور نماز جنازہ وہیں ڈیفنس مسجد میں ادا کی گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سلمیٰ مراد کے انتقال پر آرٹس کونسل آف کراچی کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کا کہنا تھا سلمَی مراد ہماری پرانی ممبر تھیں اور ان سے ادبی میلوں میں ملاقات ہوتی رہتی تھی۔

احمد شاہ نے ان کے اہل خانہ سے سلمیٰ مراد کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ آرٹس کونسل کراچی کی گورننگ کونسل اور وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں