Sunday, November 24, 2024

معروف بھارتی اداکارہ تبو کے والد ایک پاکستانی ہیں

- Advertisement -

معروف اداکارہ تبو نے پہلی باراپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کی۔

بھارتی ویب سائٹس پر گردش کرتی خبروں اور افواہوں پر اداکارہ تبو  نے کبھی کوئی ردعمل نہیں دیا کہ انکے والد ایک پاکستانی اسٹار تھے، تاہم انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کے بارے میں بات کی۔

اپنے پاکستانی والد کے بارے میں تبو نے مبینہ طور پر بھارتی نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب وہ تین سال کی تھیں تو اس کے والدین کی طلاق کے بعد انہوں نے انہیں کبھی نہیں دیکھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اداکارہ تبو نے بتایا میرے پاکستانی والد نے میری والدہ سے طلاق کے بعد دوسری شادی کی۔ اگرچہ میں ان سے کبھی نہیں ملی لیکن میری بڑی بہن فرح ناز کی ان سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ میری پرورش میری والدہ اور دادی نے کی ہے لیکن میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ ہاشمی کا استعمال نہیں کیا۔ جبکہ میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد اپنے دور میں پاکستانی فلموں کی ایک معروف شخصیت تھے۔ جن کا نام جمال ہاشمی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اشنا شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی

حیدرآباد، ہندوستان میں، جمال ہاشمی نے ایک خاتون ٹیچر رضوانہ سے ایک مسلمان گھرانے میں شادی کی۔ وہ اور ان کی شریک حیات جمال ہاشمی اپنی شادی کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔

جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی مسائل سے گھری ہوئی تھی۔ رضوانہ کے ساتھ اس کے جھگڑے اتنے شدید ہو گئے کہ انہوں نے اپنی شادی ختم کر دی۔

ان کی دو بیٹیاں اداکارہ تبو اور فرح ناز ہیں، تبو 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں