Sunday, September 22, 2024

مشہور گلوکار پنکج ادھاس انتقال کر گئے

- Advertisement -

بھارتی گلوکار پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گلوکار پنکج ادھاس، جنہوں نے اپنے مقبول ترین گانے چٹھی آئی ہے، کے ذریعے ریڈیوں میں رہنے والوں کی دل آزاری کو بیان کیا، آج 26 فروری 2024 کو ممبئی، بھارت کے بریچ کینڈی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پنکج ادھاس 17 مئی 1951 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1980 میں آہٹ، کے نام سے غزل کا البم ریلیز کرکے کیا۔ جلد ہی وہ ہندوستان میں غزل موسیقی کا ایک بڑا نام بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ادھاس کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔

انہوں نے لکھا کہ، بہت بھاری دل کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شیئر کر رہی ہوں کہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 26 فروری 2024 کو انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار مرنے سے بال بال بچ گئے

پنکج ادھاس نے موسیقی کی دنیا کو ایسے گانوں سے نوازا جو موسیقی کے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

ان کے مشہور گانوں میں چاندی جیسا رنگ، وہ بن سنوار کر چلے ہیں گھر سے، رشتہ تیرا میرا اور آہستہ، شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں