Friday, September 20, 2024

اندرون ملک جہاز کے سفر کے لیے فیس متعارف

- Advertisement -

اسلام آباد: سی اے اے نے جہاز کے ملکی سفر کے لئے فیس متعارف کرا دی ہے۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک جہاز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے فیس کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں مسافروں کے لیے 100 روپے فیس لاگو کر دی گئی ہے۔

ایئر لائنز ذرائع کے مطابق، ملکی جہاز کے سفر کے لیے مسافروں سے ٹکٹ بک کروانے کے وقت اضافی 100 روپے وصول کیے جائیں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

سی اے اے نے لازمی قرار دیا ہے کہ تمام ایئر لائنز تمام ملکی مسافروں سے بکنگ کے وقت بیان کردہ رقم جمع کریں۔

اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، ایئر لائنز مسافروں پر مناسب فیس عائد کرےگی اور ٹکٹوں پر جمع کی گئی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھیجے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر ملکی شہریوں کے کووِڈ 19 کے ٹیسٹ کا عمل شروع 

اندرون ملک جہاز سے سفرکے لیے مسافروں سے اس ٹیکس کی وصولی شروع کرنے کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے۔

یہ اقدام ائیرپورٹ چارجز فیس کلیکشن آرڈیننس کے تحت آتا ہے، جو سی اے اے کے اعلان کے مطابق 15 جنوری سے نافذ العمل ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں