Friday, September 13, 2024

اسلام آباد یونیورسٹی میں طالبہ اجتماعی زیادتی کا شکار

- Advertisement -

اسلام آباد یونیورسٹی کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا لیا گیا۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ای-11 سیکٹر میں ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کے ہم جماعتوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی فلم بندی کی۔

یہ بھیانک جرم وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پولیس نے متاثرہ طالبہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

یہ واقعہ 30 جنوری کو پیش آیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک کلاس فیلو اور اس کے دوست کے ساتھ ای-11/2 میں رات کے کھانے کے لیے گئی تھی اس وقت اس کےساتھ جنسی زیادتی کاواقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: دادی کی ناراضگی پر دلہا بارات واپس لے گیا

اس نے حکام کو اطلاع دی کہ اس کے ایک ہم جماعت ظہیر اور اس کے ساتھی دانیال نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ دونوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں کسی کو مطلع کیا تو ظہیر اور اس کا ساتھی اس کی فوٹیج انٹرنیٹ پر جاری کر دیں گے۔

اسلام آباد کے ای 11 میں اجتماعی زیادتی کی دوسری واردات نے وفاقی دارالحکومت کے مکینوں میں ہلچل مچا دی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں