دوحہ: فیفا کوارٹر فائنل میچوں کی سیریز کا آغاز آج برازیل بمقابلہ کروشیا سے ہو رہا ہے اور یہ اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔
برازیل بمقابلہ کروشیا، پانچ بار کی عالمی چیمپیئن برازیل آج قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا سے ٹکرائے گی۔ یہ میچ قطر ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کل ارجنٹائن اور ہالینڈ کی ٹیمیں لوسیل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
کل دوسرا کوارٹر فائنل مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان الحمسہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اتوار 11 دسمبر کو انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں چوتھے کوارٹر فائنل میں البیٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔