Thursday, November 27, 2025

لابوبو ڈول پر فلم بنانے کا آغاز، یہ کب ریلیزہو گی؟

- Advertisement -

سونی پکچرز نے لابوبوڈول پر مبنی، فلم کی تیاری شروع کر دی ہے جوبچوں اور بڑوں دونوں کے لیے دلچسپ ہوگی۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ہانگ کانگ کے ایک آرٹسٹ کیسنگ لانگ نے 2015 میں لابوبو نامی ڈول ایجاد کی تھی اور اب ایک چینی کارپوریشن پاپ مارٹ اس کی مارکیٹنگ کر رہی ہے۔اس کھلونے نے ایک کلکٹر کی مارکیٹ بنائی ہے کیونکہ یہ صرف بلائنڈ باکس کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ خریدار اس بات سے بے خبر ہوتاہے کہ اسےکون سا ماڈل وصول ہوگا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس وقت لابوبو ڈول عالمی سطح پر کافی مقبول ہو چکی ہے، اور مشہور شخصیات جیسے ریحانہ اور بلیک پنک کی لیسا نے اس کی تشہیر کی ہے، ہے، جس سے اس کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوگیاہے۔

یہ  بھی پڑھیں: یمنی زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟

سونی پکچرز کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ایک سیریز کا آغاز ہو سکتی ہے اور اگر یہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو مستقبل میں مزید لابوبو ڈول فلمیں تیار کی جا سکتی ہیں۔

اگرچہ فلم کی لائیو ایکشن یا اینی میٹڈ نوعیت کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے، تاہم ابتدائی منصوبہ بندی اور تیاری جاری ہے، اور ریلیز کی تاریخ بھی جلد جاری کر دی جائےگی۔

یہ خبر انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں