پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک ایس یو وی گاڑی متعارف کرائی جا رہی ہے۔
اس بلاگ میں ہم آپ کو پاکستان کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی گاڑی کی سپیسیفکیشن ڈیٹیل کے ساتھ بتائیں گے اس گاڑی کا ریویو لانچنگ سے پہلے جناب نفیس سے لیا گیا ہے۔
۔ یہ کس کمپنی کی گاڑی ہے؟
اس وقت یہ پاکستان میں پہلی الیکٹرک گاڑی ہے جو کہ لوکل سمبل ہونے جا رہی ہے۔ جسے سائرس تھری کمپنی لانچ کر رہی ہے۔
کیونکہ ہر کمپنی ٹیسٹ ڈرائیو کی گاڑیاں منگواتی ہے پہلے مارکیٹ میں اس گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو سی پی یونٹ بھی آیا تھا جس میں سٹیرنگ لیفٹ سائیڈ پہ تھااور اس گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو بہت اچھا رہی جس کی وجہ سے اب یہ سی پی یونٹ آئے ہیں اور یہ گاڑی لوکل سمبل ہونے کے لئے تیار ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
۔ کیا یہ مکمل طور پر الیکٹرک ہے؟
جی ہاں، یہ کمپلیٹلی الیکٹرک ہے جو کہ آپ کو صرف ایک چارج میں 400 کلو میٹر کی رینج دے سکتی ہے۔
۔ اسکے فرنٹ پروفائل میں کیا کچھ نیا دیا گیا ہے؟
اس کے فرنٹ پروفائل میں ٹائیگر شیپ آئیز ہیں اس کے ساتھ پارکنگ پوائنٹس ہیں، اس کے نیچے پارکنگ کیمرہ ہے اور یہ گاڑی فلی الیکٹرک گاڑی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں چھ ایر بیگ بھی دیےگئے ہیں تاکہ اندر بیٹھنے والوں کی جانیں محفوظ رہیں۔
فرنٹ پروفائل کی بات کریں تو موسٹلی گاڑیوں میں سامنے کی طرف گرل ملتی تھی لیکن چونکہ یہ فلی الیکٹرک ہے تو اس لیے اس کو ڈیجیٹل رکھا گیا ہے یہ فزیکل نہیں ہے۔ اس گاڑی کو سلور اور بلیک آوٹ لائن کے ساتھ گارنش کیا گیا ہے جو انتہائی دلکش لگتی ہے اور اس کو زیادہ منفرد اور اچھا بنا رہی ہے۔ گاڑی کے انڈیکیٹرز بھی منفرد ہیں، جو کہ سائیڈ مرر کے اندر اور بیک کے اندر بھی رفلیکٹو ہیں۔ اس میں فوگ لائٹ بھی ہے جب گاڑی کو موڑتے ہیں تو یہ کارنر لائٹ(انڈیکیٹرز) کا بھی کام کرتی ہے۔
جس طرح عام پاکستان میں ایشو ویز گاڑیاں آتی ہیں یہ گاڑی بھی آپ کو وہی لک دے گی۔ اس میں سب سے پہلے سیرس تھری کمپنی کا ایمبلم آپ کو فرنٹ پہ نظر آ جاتا ہے جو کہ ڈیجیٹل گرل کے اوپر ہے، اور نیچے نمبر پلیٹ کے لیے جگہ دی گئی ہے۔اس کے بعد نیچے آپ کو مٹیلک کروم ملے گا۔
ان تمام خصوصیات کے ساتھ اس گاڑی کی فرنٹ پروفائل بڑی خوبصورت لک دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چارممالک، جہاں لوگوں سے زیادہ گاڑیاں ہیں۔
۔ سائیڈ پروفائل میں کیا کچھ دیا گیا ہے؟
جب اس گاڑی کے سائیڈ پروفائل کی طرف دیکھیں تو سب سے پہلے ہمیں اس کا ویل نظر آجاتا ہے اس کے ویل کا سائز 225، 55، 18 ہے ود لائے رم اور ٹائر پریشر سینسر کے ساتھ ہے۔ جس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر روڈ کے اوپر جاتے ہوئے ہیں کوئی بھی ٹائر اپنا پریشر لوز کرتا ہے یا وہ پینچر ہوتا ہے تو یہ فوراََ سے آپ کو انٹیمیشن دینا شروع کر دے گا۔
سائیڈ پروفائل کی طرف سائیڈ مرر بھی دیا گیا ہے یہ سائیڈ مرر کلرکمبینیشن کے ساتھ دیا ہوا ہے اسی مرر میں نیچے تھری ڈی کیمرہ بھی دیا گیا ہے، جو 360 ویو ہوگا۔
اس گاڑی کے ڈور کھولنے کے لئے تھمب سینسر دیا گیا ہے اس کے علاوہ آپ اسے مینولی کی سے بھی اوپن کر سکتےہیں اور الیکٹرک بھی۔
۔ چارجنگ پوانٹ
اس میں دو طرح کے چارجنگ پوانٹ دیے گئے ہیں، ایک نارمل چارج کے لئے ہے جبکہ دوسرا فاسٹ چارج کرنے کے لئے ہے جسے سی ایس ایس 2کہتے ہیں، اس میں ایک پوانٹ گھر میں چارج کرنے کے لئے ہے اور دوسرا کمرشل چارج کروانے کے لئے پوانٹ دیا گیا ہے۔
پاکستان میں آنے والی الیکٹرک گاڑیوں میں یہ پہلی گاڑی ہے جس میں سی ایس ایس 2 دیا گیا ہے اور دوسری گاڑیوں کی نسبت یہ 400 کی رینج دیتی ہے۔
۔ بیٹری
اس الیکٹرک گاڑی میں 49.3 کلو واٹ کی بیٹری اس میں استمعال کی گئی ہے جو سب سے اونچے درجے کی بیٹری ہے۔
۔ چارجنگ ٹائمنگ
آپ گاڑی کو چھ گھنٹے میں نارمل چارج کر سکتے ہیں جبکہ فاسٹ چارج آدھے گھنٹے میں کر سکتے ہیں۔
۔ بیک پروفائل کی خصوصیات
بیک پروفائل میں سب سے پہلے تو شارک فن دیا گیا ہے اس کے بعد ہائی ماؤٹ سٹاپ لیمپ بھی موجود ہے، اس کے نیچے فوگ لائٹ بھی دی گئی ہیں اس میں مین بیک لائٹ ایل ای ڈی بھی ہے جو کہ ایک مکمل اچھی لائٹ ہے، بیک لائٹس میں انڈیکیٹر بھی دیے گئے ہیں۔
اس میں مینول بوٹ کافی سپیس کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں چارجر اور دیگر لوازمات رکھے ہوئے ہیں، ایکسٹرا ٹائر بھی موجود ہے جو کہ وہی سائز کا ٹائر ہے جو گاڑی میں لگے ہوئے ہیں۔
۔ گاڑی کے اندرونی حصے کی سہولیات
گاڑی میں بیٹھتے ہی آپ کو ایک ایکسپینسو فیلنگ آنے لگتی ہیں،کیونکہ یہ بالکل ساؤنڈ لیس گاڑی ہے اس کے اے سی ونڈ چینج کیے گئے ہیں عام نارمل گرلز کی جگہ ٹربائن شیپ دیا گیا ہے، اس کا لیدر رائٹ انٹیریئر ہے، اس کے بٹنز ایکسٹرا ارڈنری بہترین بٹنز ہیں جو کہ خراب نہیں ہوتے۔
اس کی انفوٹینمنٹ سکرین میں اے سی آن آف کا بھی فنکشن نظر آتا ہے، اس کے علاوہ اس میں اینڈرائڈ پینل دیا ہوا ہے، جسے آپ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ اس گاڑی کا کلر بیچ رکھا گیا ہے، جسے گندہ ہونے پر فوراََ صف کیا جا سکتا ہے۔
اس میں فل مون سن روف بھی دی گئی ہے جسے عام لفظوں میں پینورامک سن روپ بھی بولا جاتا ہے، گاڑی میں سن گلاسز ہولڈر بھی دیے گئے ہیں جو بہت کم گاڑیوں میں نظر آتے ہیں لیکن اب یہ ہر گاڑی کی ضرورت بن گئی ہے۔ اس گاڑی کی آگے پیچھے کی سیٹیں کافی آرام دہ ہیں۔
۔اس گاڑی کا بونٹ کیسا دیکھتا ہے؟
اگر اس کے بونٹ کی بات کی جائے تو اس میں تمام فزیکل پارٹس سامنے ہی رکھے گے ہیں یعنی بار بار پورا بونٹ کھلنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
۔ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑی ہم کس طرح خرید سکتے ہیں؟
سائرس تھری کمپنی کی یہ الیکٹرک ایس یو وی گاڑی جلد پاکستان کی سڑکوں پر رواں دواں نظر آنے والی ہے۔ اگر کوئی سی بی یو یونٹ لینے کا خواہشمند ہے تو اس کی قیمت ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ روپےہے جبکہ بکنگ پچاس لاکھ سے ہے،اور کوئی سی کے ڈی لینا چاہتا ہےجسے چائینیز لوگ خود یہاں آ کے سمبل کریں گے، اس کی بکنگ آپ کو مارچ میں مل جائے گی اس کی بکنگ تیس لاکھ روپے سے ہے اور قیمت بیانوے لاکھ ہے۔