Monday, September 16, 2024

انڈونیشیا میں سیلاب 19 افراد ہلاک، 7 لاپتہ

- Advertisement -

انڈونیشیا میں سیلاب سے کم از کم 19 افراد ہلاک، 7 لاپتہ ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے سماٹرا جزیرے پر شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور سات لاپتہ ہو گئے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

مقامی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ ڈونی یوسریزل نے اتوار کو بتایا کہ کیچڑ، چٹانیں اور اکھڑے ہوئے درخت ایک پہاڑی کنارے سے نیچے گرگئے اور مغربی سماٹرا صوبے کے پسیسر سیلاتن ضلع میں جمعہ کو دیر گئے طوفانی بارشوں کے بعد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یوسریزل نے کہا کہ ریسکیورز نے کوٹو الیون تروسان گاؤں میں سات لاشیں اور دو پڑوسی دیہاتوں سے تین لاشیں برآمد کیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے ماؤنٹ میراپی کے پھٹنے سے گیارہ کوہ پیما ہلاک

یوسریزل نے کہا کہ “مرنے والوں اور لاپتہ افراد کے لیے امدادی کوششوں میں بجلی کی بندش، مٹی اور ملبے سے ڈھکی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں”۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں