Saturday, July 27, 2024

فٹبالر میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق

- Advertisement -

فٹبالر آسمانی بجلی گرنے سے میچ کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔

انڈونیشیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جان کی بازی ہار گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جاوا کے شہر بنڈونگ میں مقامی کلبوں کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران گزشتہ روز ایک کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران کھلاڑی پر اچانک بجلی گرتی ہے جس کی وجہ سے فٹبالر میچ کے دوران موقع پر ہی گر کر جان کی بازی ہار جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی فٹبال میچ میں پہلی فتح

پینتیس سالہ فٹبالر کی شناخت سیپٹن رہارجا کے نام سے ہوئی ہے، جو بجلی گرنے سے متاثر ہوا تھا اور اسے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں بعد میں اس کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ ایک سال کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب ایک نوجوان فٹبالر میچ کے دوران بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں