Saturday, September 7, 2024

فٹبالر رابرٹ باؤر اور ان کے اہل خانہ نے اسلام قبول کر لیا

- Advertisement -

سعودی عرب میں الطائی فٹ بال کلب کے محافظ رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ان کہنا ہے کے وہ اس فیصلے سے خوشگوار محسوس کر رہے ہیں۔

سعودی ٹیم کے محافظ رابرٹ باؤر  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نماز پڑھتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کرکےاپنے فینس کو بتایا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ اور ان کے خاندان کے ساتھ اسلامی کمیونٹی میں شامل ہوا ہوں۔ میں آپ سب کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ سب کا شکر گزار ہوں۔

سعودی پروفیشنل لیگ میں جرمن فٹبالر رابرٹ الطائی ایف سی کے لیے نمائندگی کر رہے ہیں ایک سال کے معاہدے پر رضامندی کے بعد وہ سرخیوں میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو  نے رواں سال کے آغاز میں اسلام قبول کیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں