Thursday, December 26, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد انتقال کر گئے

- Advertisement -

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 20 سالہ سعید احمد 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، انہیں بدھ کی دوپہر اسپتال لے جایا گیا اور کچھ ہی دیر بعد اسپتال میں انتقال کر گئے۔

انگلش میں یہ خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سعید احمد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم سعید احمد کی وفات پر ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نماز ادا کرنے والے مسلمان پر ہجوم نے حملہ کر دیا

واضح رہے کہ سعید احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ سعید احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2991 رنز بنائے جبکہ 22 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سعید احمد نے 1958 سے 1973 تک 15 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہیں پاکستان کے لیجنڈ بلے باز حنیف محمد کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں