Friday, September 20, 2024

کوئنز نیویارک میں چاقو کے حملے میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک

- Advertisement -

نیویارک کوئنز میں چاقو کے وار سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

نیویارک اتوار کی صبح جب پولیس کوئنز فار راک وے محلے میں پہنچی تو انہوں نے متاثرین کو ایک جلے ہوئے گھر کے اندر سے پایا۔

اس سے پہلے کہ ایک زخمی پولیس اہلکار مرد مشتبہ شخص کو گولی مارتا، اس نے دو پولیس اہلکاروں کو چاقو کے وار کر دیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

ملزم کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق جمیکا ہسپتال میں ایک پریس بریفنگ میں، پولیس نے تصدیق کی کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق 05:10 پر 911 کال موصول ہوئی، جب ایک “نوجوان خاتون کالر نے بتایا کہ اس کا کزن اس کے خاندان کے افراد کو قتل کر رہا ہے۔

دو افسران کو بیچ 22 ویں اسٹریٹ کے پتے پر بھیجا گیا جہاں انہوں نے ایک مرد کو سامان کے ساتھ باہر جاتے ہوئے دیکھا۔

جب افسروں نے مرد سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس نے چاقو نکالا، ایک افسر کو گردن اور سینے کے حصے میں اور دوسرے افسر کے سر میں وار کیا۔

ایک اہلکار اپنا  اسلحہ نکالنے میں کامیاب رہا اور مشتبہ شخص کو گولی مار دی۔

جب مزید اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا تو انہیں گھر کے سامنے ایک 11 سالہ لڑکی ملی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد، ہنگامی خدمات کو گھر کے اندر سے تین دیگر افراد کی لاشیں ملی: ایک 12 سالہ لڑکا، ایک 44 سالہ خاتون، اور ایک مرد جس کی عمر 30 سال تھی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں