Friday, September 20, 2024

پشاور میں گیس سلنڈر دھماکہ، 20 افراد زخمی

- Advertisement -

پشاور میں گیس سلنڈر دھماکہ ہونے سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔  

پیر کے روز، رنگ روڈ پشاور کے قریب کبوتر چوک پر ایک دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا، جس سے کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔

اسی سلسلے میں 14 جنوری کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ساتھ واقع نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔ دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کی مچھر کالونی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں