Friday, October 18, 2024

گیس کا چولھا مضرصحت ثابت ہو رہا ہے

- Advertisement -

تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ کھانا پکانے کے لئے گیس کا چولھا استعمال کرتے ہیں، لیکن تازہ ترین انکشاف ہوا ہےکہ گیس کے چولہے پر کھانا پکانا انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ثابت ہو رہا ہے۔

لندن کالج کے پروفیسر فرینک کیلی کا کہنا ہے کہ گیس کا چولھا گھر کی فضاکو آلودہ کرنے کا سبب بنتا ہے،یہ چولھے صحت کوبہت متاثر کر سکتے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق 

سائنس دانوں کی رپورٹ کے مطابق اس گیس سے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور انتہائی خطرناک مائیکرو ذرات پیدا ہوتے ہیں، یہ ذرات پھیپھڑوں کوبری طرح متاثر کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر ان زہریلے مادوں کاموازنہ کیا جائے تو یہ گاڑیوں سے خارج ہونے والی گیسوں کا حصہ ہوتے ہیں جو پھیپھڑوں میں جا کر انھیں شدید نقصان پہنچاتی ہیں یہ مادے خون میں بھی شامل ہو جاتے ہیں، جس سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں مثلاََ دل کے امراض ، کینسر جیسی محلق بیماری یہاں تک کے الزائمر بیماری کا بھی سبب بنتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق ان زہریلے مادوں سے بچوں میں دمہ کی بیماری بڑھ جاتی ہے امریکا میں ہر ١٠ میں سے ٨ بچے دمہ کا شکار ہیں جس کا سبب گیس کے چولہے پر  کھانا پکانا ہے اور یہ اس گیس سے خارج ہونے والی آلودگی کا نتیجہ ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کریں 

محققین کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گیس کے چولہے پر کھانا پکانے سے سب سے زیادہ نقصان بچوں اور بوڑھوں کو ہوتا ہے، گیس کے چولھے گھر کی فضا کو باہر سے زیادہ آلودہ کر دیتے ہیں۔

گیس کا چولھا مضرصحت ثابت ہو رہا ہے

تجربہ 

وہ بچےجو ریسرچ کا حصہ تھے ان کے بستے میں آلودگی کا مانیٹر رکھ کر اسکول بھیجا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ  انھیں باہر سے زیادہ گھر میں آلودگی کا سامنا تھا، جس وقت ان کے ماں باپ  کھانا پکا نے میں مصروف تھے ۔

ماہرین کا کہناہے کہ اگر ہم نے ان چولہوں کا استعمال چھوڑ دیا تو دمہ کے مریضوں کی شرح میں کافی کمی واقع ہو گی ہم بچوں میں دمہ کے ١٢.٧  فی صد کیسز کو روکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں وں کے مطابق کہ گیس کے چولھے کی بجائے اگر ممکن ہو تو الیکٹرک چولھے پر کھانا پکانا مفید رہے گا۔

پاکستان میں چونکہ بجلی کے چولہے استعمال کرنا کافی مہنگا ثابت ہو سکتا ہے لہذا ایسے چولھوں کااستعمال مفید رہے گا جو گیس اور بنا بجلی کے چلتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایچ ڈی کیا ہے؟ یہ ڈگری کیسے حاصل کی جائے؟

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں