Saturday, September 21, 2024

خاکروب خواتین لاٹری ٹکٹ سے راتوں رات امیر

- Advertisement -

کیرالہ: لاٹری ٹکٹ کی مدد سے بھارت میں 11 خاکروب خواتین اچانک کروڑ پتی بن گئیں یہ خواتین گلی محلے میں کچرا جمع کرنے کا کام کرتی ہیں۔ 

ایک بین الاقوامی خبر رساں ذریعہ نے بتایا کہ جنوبی ہندوستان میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 11 خاکروب خواتین نے 25 روپے جمع کر کے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور 10 کروڑ روپے کا جیک پاٹ جیتا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ جون میں خریدنے کے لیے پیسے اکٹھے کیے تھے اور اب وہ تمام خواتین کروڑپتی بن چکی ہیں۔

کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے پرپننگڈی قصبے میں، ٹکٹ حاصل کرنے والی خواتین گھروں سے کچرا جمع کرتی تھیں اور انہیں عام طور پر ان کے کام کے لیے روزانہ تقریباً 250 روپے ادا کیے جاتے تھے۔

خواتین کے اس گروپ نے گزشتہ ماہ خواتین بمپر پرائز لاٹری کے لیے 250 روپے کا ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، اور جب انھیں معلوم ہوا کہ انھوں نے لاٹری جیت لی ہے تو انھیں بلکل یقین نہ آیا۔

لاٹری کے لیے نو خواتین نے 25، 25،روپے جمع کیے جبکہ 2 خواتین نے ساڑھےروپے کا تعاون کیا۔ 12، 12، اورلاٹری کا انعام جیتنے کی صورت میں رقم کو سب میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں