ہندوستان کے اسپتال میں ایک میل نرس نے آئی سی یو میں زیر علاج لڑکی کو زیادتی کا شکار بنایا۔
بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ صبح چار بجے راجستھان کے ضلع الور میں ایک نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں لائی گی 24 سالہ لڑکی کو ملزم چراغ یادو نے جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پولیس کے مطابق خاتون پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث ہسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ جب اس نے الارم بجایا تو ملزم نے اسے بے ہوشی کا انجکشن لگا دیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم خاتون کے بستر میں داخل ہوتے اور پردہ کھینچتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس شو کی ایک فنکارہ ریپ کا شکار بن گئیں
خاتون نے دوبارہ ہوش میں آنے کے بعد اپنے شوہر اور گھر والوں کو فون کیا اور بتایا کہ کیا ہوا ہے۔
ملزم کو حراست میں لیکر اور اس سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔