پاکستانی اداکار گوہر رشید نے کہا کہ ایک لڑکے کی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے انہوں نےچہرے کے داغوں کی سرجری نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گوہر رشید نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں حصہ لیا جہاں میزبان نے ان سے شو بزنس میں ان کے کیریئر کے بارے میں کئی سوالات پوچھے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ایک سوال کے جواب میں گوہر رشید نے بتایا کہ ایک اہم وجہ جس کا انہیں یقین تھا کہ وہ اداکار نہیں بن پائیں گےکیوںکہ اداکاروں کی نمایاں خوبصورتی کے لیےسنہرے بال، گورا رنگ اور خوبصورت آنکھیں ضروری ہیں۔ اس وجہ سے مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں اداکار نہیں بن پاؤں گا۔
گوہر رشید نے دعویٰ کیا کہ جب میں پہلی بار لاہور سے کراچی منتقل ہوا تو میں نے آن کیمرہ پر کام کرنے کی بجائے آف کیمرے سے باہر کام تلاش کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد، میں نے تھیٹر میں کام کرنا شروع کیا، اور یہ سلسلہ بالآخر شروع ہوا۔
اداکار نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد بہت سے لوگوں نے میرے چہرے پر مہاسوں کے نشانات کو دور کرنے کے لیے سرجری کرانےکا مشورہ دیا۔ لیکن ایک لڑکے کا پیغام میرے لیے سب سے اہم تھا۔
لڑکے نے اس پیغام میں لکھا کہ، میری جلد پر آپ کی طرح دھبے تھے اور میں بہت ہچکچاتا تھا لیکن آپ کو دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا کہ میں کچھ کرسکتا ہوں۔
اداکار نے شو میں کہا، کسی کو بھی، خواہ وہ کتنی ہی بڑی شخصیت ہو، دوسرے کو اپنے آپ کو بیان کرنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ آپ جو ہیں وہ کوئی اورنہیں ہو سکتا۔