Tuesday, February 3, 2026

سم کارڈز سے سونا حاصل کیا جا سکتا ہے

- Advertisement -

بیجنگ: چینی باشندے نے سم کارڈز سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا نکال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں موبائل فون کے استعمال کے لیے سم کارڈز بڑے پیمانے پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ لیکن ایک شخص نے سم کارڈز سے بھاری مقدار میں سونا نکالنے کا دعویٰ کر کے سب کو دنگ کر دیا ہے۔

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور بلاگر کا دعویٰ ہے کہ اس نے سم کارڈز کے ذریعے سونا بنایا ہے۔ اس نے سم کارڈ چپس اور دیگر الیکٹرانکس سے 191.73 گرام (تقریباً 16.43 تولہ) سونا نکالا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بلاگر کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس سونے کو اکٹھا کرنے کے لیے کئی طرح کی پیچیدہ کیمیائی اور تکنیکی طریقے استعمال کیے۔ تاہم، اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ حاصل کیے گئے سونے کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 8.4 ملین روپے سے زیادہ ہے۔

اس شخص نے مزید کہا کہ اس نے صرف سم کارڈز ہی نہیں استعمال کیے بلکہ دیگر مواصلاتی آلات میں استعمال ہونے والی گولڈ پلیٹڈ چپس بھی استعمال کیں۔ بلاگر نے اس سارے عمل کی ویڈیو بھی فراہم کی۔ جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا اختتام ہونے والا ہے، امریکی سائنسدان 

ویڈیو وائرل ہونے پر کئی صارفین حیران رہ گئے۔ بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سم کارڈ کے ذریعے سونا حاصل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ تاہم، بہت سے صارفین اس دعوے پر طنزیہ تبصرہ کر رہے ہیں۔

تاہم سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ایک سم کارڈ میں صرف 0.47 ملی گرام سونا ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سونا حاصل کرنے کے دعووں پر بھی سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔

یہ خبر انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں