کیلیفورنیا: صارفین کی سہولت کے لیے گوگل میپس نے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا ہے، صارفین اب ایموجیز کی مدد سے مقامات پر پہنچ سکتے ہیں۔
گوگل میپس نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے.غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ گوگل میپس میں اکثر مقامات کو پسندیدہ کے طور پر محفوظ کرتے ہیں تو اب آپ ایموجیز کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔
آپ کے فون پر موجود کسی بھی ایموجی کو کسی خاص جگہ کی نمائندگی کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، چاہے وہ ریسٹورینٹ، اسٹور، ہوٹل، پارک، یا دیگرکوئی بھی جگہ ہو۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
صارفین کو ایموجیز کے ذریعے کسی بھی محفوظ مقام پر پہنچنا بہت آسان ہوگا۔ انہیں صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ کون سا ایموجی کس مقام کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
گوگل میپس نے ایک تصویر بھی صارفین کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں یہ اشارہ ملتا ہے کے نقشے کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں اور اسے ایسی جگہ پر کلک کریں جسے گوگل میپس پر سیو کرنا چاہتے ہیں، پھر نیچے سیو پر کلک کریں۔
اس کے بعد، نئی فہرست کو منتخب کریں، مقام کا نام درج کریں، اور پھر ایموجی کو منتخب کرنے کے لیے سب سے اوپر چوس آئکون بٹن پر کلک کریں۔
یاد رہے کہ کمپنی نے ستمبر کے آغاز میں گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں بڑی نمایاں تبدیلیاں کی تھیں۔