Tuesday, December 3, 2024

حکومت کا پیناڈول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کرنے کا منصوبہ

- Advertisement -

وفاقی حکومت پیناڈول کی قیمت میں مکمل طور پر اضافہ کرنا چاہتی ہے مینوفیکچرنگ لاگت میں اضافے کی وجہ سے ٹیبلٹ بنانے والوں نے قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیناڈول ٹیبلٹ کی قیمتوں میں ٢٥.٦ فیصد جبکہ پیناڈول سیرپ کی قیمتوں میں ١٢ فیصد اضافےکا منصوبہ ہے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق،

اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔

منگل کو،ای سی سی کا اجلاس ہونا تھا لکین اجلاس منسوخ کر دیا گیا کیونکہ وزیر آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات میں بہت مصروف ہیں اور اپنے قرض پروگرام کے نویں جائزے کے لیے پاکستان میں ہیں ۔

انگلش میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

وفاقی حکومت کو ڈرگ ایکٹ ١٩٧٦  کے سیکشن ١٢ اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈی آر اے پی) ایکٹ ٢٠١٢  کے سیکشن ٧ کے تحت ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

مزید برآں، میڈیسن پرائسنگ پالیسی ٢٠١٨ — جو جولائی٢٠٢٠  میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی —یہ پالیسی ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے قواعد بناتی ہے۔

وفاقی حکومت ڈی آر اے پی کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی (ڈی پی سی ) سے ادویات کی قیمتوں کی سفارشات وصول کرتی ہے۔

ڈی پی سی نے ای سی سی کو پیراسیٹامول سمیت چھ دوائیوں کی قیمت گزشتہ سال جنوری اور ستمبر کے درمیان بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں