Friday, December 27, 2024

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد، حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

وفاقی حکومت نے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی کے ردعمل میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 270 روپے فی لیٹر کردیا ہے۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے اس کمی کا انکشاف کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

وزیر کے مطابق، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کرکے ہر پندرہ روزہ جائزے کے دوران عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرتی ہے۔

وزیر کے مطابق ڈیزل 30 روپے کمی کے بعد اب 258 روپے ہو جائے گا، مٹی کا تیل 12 روپے کمی کے بعد اب 164.07 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152.68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں