Sunday, September 8, 2024

سال 2023 کی گوگل سرچ لسٹ میں حریم شاہ کا نام سرفہرست

- Advertisement -

اسلام آباد: گوگل سرچ لسٹ میں حریم شاہ کا نام سرفہرست آیا ہے۔ 

پاکستان میں 2023 میں، سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والی حریم شاہ اور علیزہ سحر پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیات ہیں۔

گوگل ہر سال دسمبر میں تمام ممالک میں سرفہرست سرچ کے بارے میں معلومات جاری کرتا ہے۔

گوگل نے اس سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے 2023 کے لیے پاکستان کی سرفہرست سرچز کا بھی انکشاف کیا۔ کرکٹ گیمز، ایونٹس/موقعات، خبریں، ترکیبیں، ٹی وی شوز، موویز، ٹیکنالوجی، اور شخصیات پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سرچز میں شامل ہیں۔

گوگل کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں پاکستانیوں کی اکثریت نے سوشل میڈیا پر کرکٹرز اور علیزہ سحر اور حریم شاہ کوسرچ کیا۔

سوشل میڈیا پر اثر اندازہونےوالی حریم شاہ اور علیزہ سحر کو پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، جبکہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چھٹے نمبر پر ہیں۔

یہ ان مشہور شخصیات کے نام ہیں جنہیں پاکستانیوں نے اس سال سب سے زیادہ سرچ کیا،

نمبر1.حریم شاہ
نمبر2. علیزہ سحر
نمبر3. ٹائیگر شراف
نمبر4. عبداللہ شفیق
نمبر5. عثمان خان
نمبر6. انوار الحق کاکڑ
نمبر7. گلین میکسویل
نمبر8. شبمن گل
نمبر9. سعود شکیل
نمبر10۔ حسیب اللہ خان

پاکستانیوں نے 2023 میں کرکٹ میچوں کے لیے ایونٹ کی فہرست کو زیادہ سرچ کیا اور ملک میں آنے والے عام انتخابات کے بارے میں بھی کافی سرچز تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس نے حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

پاکستان میں ڈراموں اور فلموں میں ہالی ووڈ پروڈکشنز اور شاہ رخ خان کی مقبول فلمیں جوان اور پٹھان کوبھی سرچ کیا گیا۔

سب سے دلچسپ چیز ریسیپیز کی تلاش تھی اور ایک بار پھر ناشتے کے شوقین ملک میں سموسے کی ریسیپیز پاکستان میں سرچ میں سرفہرست رہی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں