Saturday, November 23, 2024

کیا میراب علی اسلام چھوڑ کر سکھ بن گئی ہیں؟

- Advertisement -

معروف اداکارہ میراب علی کو سکھوں کی عبادت گاہ کرتار پور گوردوارے میں حاضری دینا مہنگا پڑ گیا۔

میراب علی نے اپنے انسٹاگرام پر کرتار پور گوردوارے میں اپنی ایک نئی تصویر اور ویڈیو شیئر کی۔ اداکارہ سیاہ قمیض شلوار پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں اور انکے سر پر دوپٹہ بھی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

میراب علی ویڈیو میں اپنے سر پے سکھ مزہب کا نارنجی رنگ کا اسکارف پہنے نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرنے پر، بہت سے لوگ مشتعل ہو گئے اور تبصرے کے سیکشن میں ان کی تضحیک آمیز کمنٹس دیے۔

طنز کے ساتھ، ایک تبصرہ نگار نے کہا، آپ نے کہیں دوپٹہ نہیں پہنا، لیکن آپ نے ایک غیر مسلم کی عبادت گاہ پر دوپٹہ پہن لیا، واہ۔

ایک شخص نے اور کمینٹ کیا، آپ کو گوردوارے نہیں جانا چاہیے تھا، اور معذرت، لیکن مسلمان ان جگہوں پر نہیں جا سکتے۔ ایک اور صارف نے اتفاق کیا۔

تم نے اسلام چھوڑ دیا اور سکھ بن گئی؟ جہانگیر خان نامی صارف نے اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔ تم مسجد کے بجائے کافروں کی عبادت گاہوں میں جاتی ہو۔

آج کی تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

میرب علی نے صارف کی تنقید کے جواب میں کہا، کوئی بھی گرودوارہ جا سکتا ہے، آپ کو بھی جانا چاہیے، وہاں کے لوگ واقعی مہربان اور خوش اخلاق تھے، شاید آپ بھی ایک یا دو چیزیں سیکھ لیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں