Sunday, September 8, 2024

پاکستان ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ میں حسن علی بھی شامل

- Advertisement -

بھارت میں منعقد ہونے والے کرکٹ 2023 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں حسن علی کو بھی شامل کر لیا ہے۔

زخمی ہونے والے نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔وہ حتمی اسکواڈ کے 15 ارکان میں سے ایک ہے۔ فٹنس مسائل کا شکار تیز گیند باز نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی نے لے لی ہے، بابر اعظم کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے واحد وکٹ کیپر محمد رضوان بھارت جائیں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مطابق، حسن علی نے لنکن لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ ٹیم کے کھلاڑی ہیں، اور ان کی شمولیت سے ٹیم میں تقویت آئے گی، یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیز گیند بازوں کے پاس محدود آپشنز ہوتے ہیں لیکن حسن علی نے لنکن لیگ میں اچھا کھیلا۔

انضمام الحق کے مطابق حسن علی انگلی کی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل نہیں تھے اور ہم نے چھ ماہ سے بنے کومبی نیشن میں ردوبدل نہیں کی جبکہ فاسٹ بولرز احسان اللہ اور محمد حسنین کی فٹنس کے مسائل بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ہیں انجری کی وجہ سے انکا کافی نقصان ہو چکا ہے۔ بدقسمتی سے، انکی رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ جلد نہیں کھیل سکیں گے، ورلڈ کپ کے بعد بھی نہیں۔

قومی ٹیم کا 15 سکواڈ

امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی، بابراعظم کپتان اور نائب کپتان شاداب خان ٹیم میں شامل ہیں۔ اورابرار احمد، زمان خان، اور محمد حارث کچھ بیک اپ پیلیرز ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنا پہلا ورم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں