Thursday, November 21, 2024

بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا زور

- Advertisement -

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گزشتہ چار روز کے دوران شدید بارشوں نے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچایا۔

بلوچستان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نصیر احمد کے مطابق، 27 اپریل کو بارشوں سے متعلقہ حادثات میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تربت میں کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق، لسبیلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک اور خضدار میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ڈائریکٹر جنرل نصیر احمد کا کہنا ہے

کہ ضلع کے پی ڈی ایم اے اور حکام نے رہائشیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ضلع پنجگور میں کل کی بارش سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی الرٹ اور ٹیمیں بھیج دی ہیں، اور صوبے کے 20 سے زائد اضلاع اس وقت مون سون کی بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے 23 اضلاع میں بارش ہوئی اور کم از کم 11 اضافی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی توقع ہے۔

شدید نقصان ذدہ ضلع

ضلع کیچ کے علاقے تربت اور گردونواح میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں متعدد مکانات گر گئے۔

بلوچستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے جنرل مینیجر آغا عنایت اللہ کے مطابق، کوئٹہ سکھر شاہراہ، جسے جمعہ کی رات بولان کے قریب ایک پل کے بہہ جانے سے بند کر دیا گیا تھا، اب ہلکی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف چھوٹی کاروں کو ہی گزرنے کی اجازت ہوگی، اور پل کی مرمت مستقل بنیادوں پر ہونے کے بعد مال بردار گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

عنایت اللہ نے پہلے کہا تھا کہ متبادل راستہ بنانے کے لیے بھاری مشینری سائٹ پر پہنچ گئی ہے، جسے پانی کی سطح کم ہونے کے بعد کھول دیا جائے گا۔

جنوبی زون این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرکاش لال کے مطابق، حب ریور پل پر کاز وے کی تعمیر نو کے لیے تین دن درکار ہوں گے، کیونکہ بارش کے بند ہونے تک کام شروع نہیں ہو سکتا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے بھر میں مختلف حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں