Sunday, November 24, 2024

ہیما مالنی کی سالگرہ میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی شرکت

- Advertisement -

ہیما مالنی کی 75ویں سالگرہ میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

 ہیما مالنی نے  پیر کو اپنی 75 ویں سالگرہ ممبئی میں منائی جس میں ان کی بیٹی ایشا دیول، جیا بچن، ودیا بالن، سلمان خان، روینہ ٹنڈن، ، انوپم کھیر، سبھاس گھئی،مادھوری  اور جیکی شراف سمیت کئی مشہور لوگوں  نے شرکت کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس موقع پر، ہیما مالنی نے گلابی رنگ کی ساڑھی، ہیلس اور زیورات بھی پہنے تھے۔ سلمان خان نے کالی شرٹ، میچنگ کوٹ، پینٹ اور جوتے پہن کر فوٹوگرافروں کو پوز دیا۔

انوپم کھیر نے گرے شرٹ، اور گرے پینٹ لباس کاانتخاب کیا۔ ودیا بالن جامنی اور سونے کی ساڑھی میں ملبوس تھیں ۔ایشا دیول نے سنہری لباس پہن کر فوٹوگرافروں کو پوزدیا۔

روینہ ٹنڈن کریم شرٹ اور جینز میں ملبوس تھیں۔ مادھوری نے زعفرانی رنگ کا سوٹ پہن کر خوشی سے تصویریں بنوائیں۔ جیکی شراف سیاہ لباس پہنے ہوئے تحائف اور پھولوں کو پکڑ ے ہوئے تھے، جبکہ سبھاس گھئی گہرے نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس تھے۔

ایشا کا دلکش پیغام:

ممبئی میں منعقدہ سالگرہ کی تقریب میں کئی دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل اسی دن ایشا دیول نے اپنی والدہ کی 75ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک دلکش پیغام لکھا اور تصاویر پوسٹ کیں۔

انہوں نے کہا، آپ میری طاقت ہیں ماں، آپ کو ہم سب کی طرف سے پیار اور آپ کے شوہر، بیٹیاں اور پوتے پوتیاں بھی آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ صرف ایک ہی ڈریم گرل ہو سکتی ہے جو ہیں ہیمامالنی  ہمیشہ خوش اور صحت مند رہیں۔ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔

ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہیما مالنی نے کئی منافع بخش بالی ووڈ فلمیں بنائیں۔ ان کا پہلا اداکاری کا کردار 1963 میں تامل فلم ادھو ساتھیم میں تھا، اور بعد میں انہوں نے 1968 میں سپنو کا سوداگر سے ہندی فلم میں قدم رکھا۔ وہ آخری بار 2020 کی فلم شملا مرچی میں نظر آئیں، جس میں راجکمار راؤ اور راکل پریت سنگھ نے بھی کام کیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں