Thursday, December 5, 2024

گھر تعمیر کرنا ہوا مشکل، تعمیراتی سامان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ 

- Advertisement -

پاکستان میں اب گھر بنانا غریب آدمی کے بس میں نہ رہا تعمیراتی سامان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ تمام سامان پر حکومت کی جانب سے بے تحاشہ ٹیکسز کا اضافہ ہو رہا ہے۔

گھر بنانا اب عام فرد کا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے  پاکستانی بلڈرز نے بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کرنا چھوڑ دیا ہے زیادہ تر پروجیکٹس ادھورے ہی ہیں ۔

ملک بھر کے تمام شہروں میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے صنعتی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے تعمیراتی سامان میں ٹیکسز کا بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں تمام شعبہ جات کی طرح تعمیراتی صنعت بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

تعمیراتی سامان مثلاََ ریت، سریہ، بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وہ سریہ جس کی قیمت پچھلے سال فی ٹن ڈیڑھ لاکھ روپے تھی وہی سریا اب تقریباََ 3 لاکھ روپے فی ٹن میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس وقت بلڈرز حضرات اوردکاندار سبھی پریشان ہیں، دیگر کاروباری افراد کا کہنا ہےکہ قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ تعمیراتی صنعت کے لئے بےحد نقصان کا باعث بن رہا ہے قیمت بڑھنے سے سامان کی کھپت آدھی ہوچکی ہے۔

اس لئےبلڈرز اور وہ دکاندار جو تعمیراتی سامان فروخت کرتے ہیں ان سب کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سامان پر ٹیکسز کم کیے جائیں اور مضبوط معاشی حکمت عملی کو اپنایا جائے تاکہ ملک بھر میں تعمیراتی کاروبار رواںدواںرہ  سکے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں