Thursday, September 19, 2024

حوثیوں کے اسرائیل پر حملے

- Advertisement -

حوثیوں کے اسرائیل اور اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر حملے

یمن کے حوثیوں نے ناروے کے ایک تجارتی ٹینکر کے خلاف فوجی آپریشن کیا ہے، جس نے وعدہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک اور طبی امداد کے داخلے کی اجازت تک اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو روک دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق اکتوبر کے بعد سے، حوثیوں نے پانچ مواقع پر کارروائی کی ہے

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اکتوبر٣١ کو، حوثیوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی جانب “بڑی تعداد میں” بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے اور خبردار کیا کہ وہ “اسرائیلی جارحیت بند ہونے تک” مزید حملے کریں گے۔

نومبر 19 کو، گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ احمر میں ایک مال بردار بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا، جو اس کے بقول ایک اسرائیلی کی ملکیت تھا۔ اسی دن حوثیوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کی ملکیت والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنائیں گے۔

دسمبر 3 کو حوثیوں نے آبنائے باب المندب میں دو اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

اسی مہینے دسمبر 10 کو، ایک فرانسیسی فریگیٹ نے کہا کہ اس نے بحیرہ احمر کے اوپر دو ڈرون مار گرائے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ یمن کے ساحل سے آرہے تھے۔

دسمبر 11 کو حوثی گروپ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وہ دو جہازوں کو انتباہ بھیجنے کے بعد ان کی منزل کا رخ موڑ سکتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں